ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" کے تعمیراتی پراجیکٹ کا دورہ

Dr Hassan Qadri Visits Alaazmiyah- nstitute Lahore

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" کے تعمیراتی پراجیکٹ کا دورہ

نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈیئر ر عمر حیات اور سائٹس انجینئر نے پراجیکٹ کے مختلف تعمیراتی مراحل کے بارے میں چئیرمین سپریم کونسل اور مرکزی قائدین کو بریف کیا۔ وزٹ کے موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ونگ کمانڈر عبدالغفار، محمد مقصود ملک، شفقت ندیم، انجینئر محمد سلیم چیئرمین سپریم کونسل کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" جامعہ الازہر مصر کے بعد اسلامی دنیا کا قدیم و جدید علوم کی فراہمی کا ممتاز اور باوقار تعلیمی ادارہ ہوگا، جہاں سے سالانہ ہزار ہا سکالرز تیار ہو کر اسلام اور ملک و ملت کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا ویژن ہے کہ ملت کے خوشحال مستقبل کے لئے آئندہ نسلوں کو بامقصد تعلیم دینا ہوگی، پاکستان کا مقدر جدید علوم و فنون کے فروغ سے بدلے گا۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم وتربیت کی فراہمی محفوظ، صحت مند اور علم دوست ماحول سے ممکن ہے، الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ علم و شعور کے فروغ میں رول ماڈل تعلیمی رجحانات متعارف کروائےگا، "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" علم کے انقلاب کا سنگ میل ثابت ہوگا، یہ ادارہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا گرانقدر تحفہ ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اس سے پہلے بھی پاکستان کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیم و تربیت اور فلاح عامہ کے ادارے دیئے، ان شا اللہ خدمت دین، خدمت انسانیت اور خدمت ملک و ملت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، نسلوں کو بامقصد تعلیم دینا اس دور کی سب سے بڑی ضرورت، خدمت اور عبادت ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سائٹ انجینئرز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی میٹیریل کے معیار پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کیا جائے، انھیں انجینئرز نے بقیہ تعمیراتی مراحل اور تزئین و آرائش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top